نواز شریف اورمریم نواز کی گرفتاری کےلئے دو ہیلی کاپٹر لاہورایئر پورٹ پر پہنچا دیےگئے
ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف اورمریم نواز کی گرفتاری کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ،، دوہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا دیےگئے۔ نیب کی دو ٹیمیں لاہور جبکہ دو اسلام آباد ایئرپورٹ پرتعینات ہوں گی ،، نوازشریف اور مریم نواز کو راولپنڈی لایا جائے گا ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کرتے ہی گرفتارکرلیا جائے گا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کردیا جائے گا۔