مصر: پولیس اہلکار اور گارڈ کے قتل میں ملوث 18 افراد کو موت کی سزا
مصر کے نائل ڈیلٹا شہر کی مقامی عدالت نے ایک پولیس اہلکار اور گارڈ کے قتل کے معاملے میں 18 افراد کو موت کی سزا سنادی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دونوں افراد ایک مقامی ہسپتال میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جن کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔تحقیقات میں دونوں کے قتل کے پیچھے 18 لوگوں کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا،ایک دوسرے کیس میں اسلامیہ کی مقامی عدالت نے اکتوبر 2016 میں جیل سے دہشت گردوں کے فرار کے معاملے میں 13 افراد کو موت کی سزا سنائی جن میں کچھ داعش کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سرکاری سزا پانے والے 13 مجرموں میں سے چھ مجرم حراست میں ہیں جبکہ سات مجرم فرار ہیں