آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ان دہشتگردوں کوفوجی عدالت نے سزائے موت کاحکم سنایا جن میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خطرناک دہشتگرد افواج پاکستان، تعلیمی اداروں، ٹیلیفون ایکسچینج پرحملوں میں ملوث تھے جب کہ انہی دہشت گردوں نے بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملے کیے تھے۔