روسی صدر نہ ہمارے دوست ہیں نہ دشمن۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نہ تو دوست ہیں ناہی دشمن،چند ہی دِن بعد دونوں کی ہیلسنکی میں ملاقات ہونےوالی ہے۔جمعہ کو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ہمارے نہ ہی ہمارے دوست ہیں اور نہ ہی دشمن ہیں،میں انھیں زیادہ نہیں جانتا،لیکن جتنی بار میں ان سے ملا ہوں، ہماری گفتگو اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایک دِن وہ دوست بن جائیں گے،ایسا ہوسکتا ہے لیکن میں انھیں بہت زیادہ نہیں جانتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ حکمت عملی کے حامل ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے،درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی جوہری فورسز کے معاہدے اور 2016 میں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملے پر آواز اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان آئندہ ہفتے ہیلسنکی میں ملاقات کرنے والے ہیں۔