قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابوظہبی سے پاکستان کے لئے روانہ
سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کے لئے ابوظہبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف اور مریم نواز جہاز کی سیٹ نمبر 11G اور 11D پر ایک ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ جہاز میں مسلم لیگ ن کے بہت سے رہنما بھی ساتھ ہیں جو ابوظہبی سے لاہور تک ان کا ساتھ دیں گے۔
مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا معا ملہ،نیب کی 16 رکنی ٹیم گرفتاری کے لئے لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ گئی،جبکہ ایک 16 روکنی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود ،،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال گرفتاری کے عمل کی خود نگرانی کریں گے. پاکستان میں نیب کی دو دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر موجود، گرفتاری کے بعد اڈیالہ منتقلی کا امکان ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔