فیصلہ کن مرحلہ آگیا ،تبدیلی سامنے نظر آرہی ہے تو میڈیا کو بھی ڈرنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔ نوازشریف
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے اور تبدیلی سامنے نظر آرہی ہے تو میڈیا کو بھی ڈرنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نے میڈیا کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں کیا نواز شریف نے کہا کہ کبھی یہ فلائٹ لیٹ نہیں ہوئی ہم جہاز پر بیٹھنے کے لیے تیار بیٹھے تھے کہ فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہو گئی یہ بھی ایک سوال ہے کہ فلائٹ کیوں لیٹ ہوئی ملک کی تاریخ بدلنے کا وقت آیا ہے تو میڈیا پیچھے ہٹھتا ہوا نظرآرہا ہے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے اپنا ڈر اتاریں قوم نے بھی ڈر اتار دیا آپ بھی ڈر اتاریں اس ملک کو بدلیں اس کی تاریخ کو بدلیں اب فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے اور تبدیلی سامنے نظر آرہی ہے تو میڈیا کو بھی ڈرنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔