پیمرا نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر براہ راست نہ دکھانے کا حکم جاری کردیا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نےعام انتخابات کی کوریج سے متعلق میڈیا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت آمیز مواد نشر کرنے سمیت نوازشریف کی تقاریر براہ راست دکھانے سے گریز کا حکم جاری کر دیا، پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جمہوری روایات کی مضبوطی تمام اداروں، شہریوں اورمیڈیا ہاؤسز کی ذمے داری ہے، میڈیا اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گالیوں اوراخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کریں۔۔
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز سیاسی رہنماوں کی تقاریر براہ راست نشر کررہے ہیں ،جن میں ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،قواعد و ضوابط کے تحت اداروں کے خلاف توہین آمیز تقاریر نشر نہیں کی جا سکتیں،اس کے علاوہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔۔۔۔