سانگھڑ:کھڈرو کے قریب بس اور رکشہ میں ٹکر،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی
سانگھڑ کے علاقے کھڈرو کے قریب بس اور رکشہ میں المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔