باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کا جوان سپرد خاک
باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کا جوان محمدسرفراز کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چیچہ وطنی کے گاوں109،بارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا ۔اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی، شہید کی آخری آرامگاہ پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔اس موقع پر بریگیڈیئر عامر اور میجر امتیاز نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔26سالہ شہید محمد سرفراز کے والدین فوت ہوچکے ہیں۔انہوں نے 13،اکتوبر2010کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، پسماندگان میں ایک بہن اور دو بھائی شامل ہیں۔