کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی. مرتضی وہاب
مشیر انسدادِ اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ کے کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔مرتضی وہاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ ضمیر عباسی نے کے ڈی اے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران کے ڈی اے افسران کی گرفتاری مبینہ ثبوت کی بنا پر کی گئی۔مرتضی وہاب کے مطابق گرفتار افسران اسکیم 36 میں رفاہی پلاٹوں کو جعلی دستاویزات بنا کر فروخت کرنے میں ملوث تھے جنہوں نے گلستانِ جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ بھی کی۔مرتضی وہاب کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔