مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،ایک اورکشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں آج (پیر) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہیدکردیا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہادتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کےعلاقےSrigufwara میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔ ادھر بھارتی فوج نے اننت ناگ اسلام آباد ، بانڈی پور، سرینگر، بڈگام، پلوامہ اور مقبوضہ کشمیر کے دوسرے علاقوں میں جماعت اسلامی کے رہنماوں اور کارکنوں سمیت بارہ سےزائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔