کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی جارحیت کا سامنا ہے: شبلی فراز

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو فسطائی مودی کے ہاتھوں بدترین بھارتی ریاستی جارحیت کا سامنا ہے۔ آج (پیر) یوم شہدائے کشمیر کے سلسلے میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مزاحمت ہمیں اس سرزمین کے عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے جو ظلم و جبرکےخلاف ڈٹ گئے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔