پنجاب میں کورونا کے 487نئے کیسز رپورٹ، مزید 7افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا وائرس کے 487نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 87ہزار 43ہو گئی۔ لاہور میں 208، ننکانہ صاحب میں 6، قصور میں 16، شیخوپورہ میں 4اور راولپنڈی میں 27نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اٹک میں 5، جہلم میں 6، گوجرانوالہ میں 14، سیالکوٹ میں 23، نارووال میں 7، گجرات میں 40اور ملتان میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب کے ضلع خانیوال میں 10، فیصل آباد میں 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5اور رحیم یار خان میں 3نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سرگودھا میں 5، بھکر 10، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 18، ڈی جی خان میں 3، مظفر گڑھ میں 3، راجن پور میں ایک، اوکاڑہ میں ایک، پاک پتن میں 9اور ساہیوال میں 3مزید کیسز سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا سے مزید 7افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد2013ہو گئی۔