پاکستان کرکٹ ٹیم قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد ڈربی شائر پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے وورسٹر شائر میں اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد ڈربی شائر پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی ڈربی شائر میں مصروفیات کے حوالے سے شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 14جولائی کو قومی سکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔ 15 اور 16 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 17تا 20 جولائی قومی کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ 21 جولائی کو قومی سکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔ 22 اور 23 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 24 تا 27 جولائی قومی کرکٹ ٹیم دوسرا 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ 28 جولائی کو قومی سکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔ 29 اور 30 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ یکم اگست کو قومی سکواڈ کی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگی۔