روس، فضائی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لیے 13 ممالک کی فہرست تیار

روسی حکام نے کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد فضائی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لیے 13 ممالک کی فہرست تیار کرلی ہے،ابتدائی طور پر ان ملکوں سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔رشین کنزیومر سیفٹی واچ ڈاگ کی جانب سے وزارت ٹرانسپورٹ اور فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کو بھیجی گئی فہرست میں برطانیہ، ہنگری، جرمنی، ڈنمارک، اٹلی، نیدر لینڈ، ناروے، پولینڈ، فن لینڈ ، ویت نام، چائنہ، منگولیا اور سری لنکا کو فضائی آپریشن کے لیے نسبتاً بہتر ممالک قرار دیا گیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے اس منصوبے پر دو مرحلوں میں عمل کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ روس نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فضائی آپریشن 27 مارچ سے بند کررکھا ہے صرف بیرون ملک پھنسے روسی شہریوں کو لانے کے لیے مخصوص پروازیں چلائی جارہی ہیں۔