وزارت انسانی حقوق کے وفاقی و صوبائی محکموں میں ینگ ایکسپرٹس پروگرام کا آغاز
اس پروگرام کا مقصد پرجوش نوجوان ماہرین کو پاکستان کے سرکاری اداروں اور خودمختار کمشنزکے ساتھ کام کرتے ہوئے انسانی حقوق سے متعلق علم، مہارت اورتجربے کے حصول کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے یورپی یونین کے منصوبے، حقوق پاکستان کے تحت پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلقہ سرکاری اداروں کی استعدادکار اور اصلاح کیلئے شروع کیاجارہا ہے۔ ینگ ایکسپرٹ پروگرام ایک بھرپور اور اعلی مسابقتی انتخابی عمل کے ذریعے انسانی حقوق کے شعبے میں پرجوش، باصلاحیت، اور فعال نوجوان گرویجویٹس بھرتی کرے گا ۔