خریف سیزن، انتیس لاکھ ستاون ہزار ایکڑپر چاول کاشت کرنے کا ہدف مقرر

مقامی ضروریات کے ساتھ ساتھ برآمدی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے اناسی لاکھ ننانوے ہزار ٹن چاول پیدا کرنے کے لئے خریف سیزن انتیس لاکھ ستاون ہزار ایکڑپر چاول کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قومی تحفظ خوراک کی وزارت نے کہا کہ چاول ملک کی اہم فصلوں میں شامل ہے جو خوراک کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے اور قومی برآمدات میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ سیزن میں پنجاب کے لئے تقریباً بیالیس لاکھ ٹن چاول کی پیداوار کے حصول کے لئے انیس ہزار ایکڑ پر چاول کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔