پاکستان سپر لیگ فائیو کے دس میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کا عمل شروع
پاکستان سپر لیگ فائیو کے دس میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کا عمل آج (پیر) سے شروع ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ، رقم کی واپسی دو مراحل میں کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔