کالعدم افراد کے بینک اثاثے غیر منجمد نہیں کیے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دیے گئے افراد کے بینک اثاثے بحال نہیں کیے گئے۔ کالعدم شخصیات کےبینک اکاؤنٹ منجمد کرنےکےمعاملےپر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار افراد کے بینک اثاثے پاکستان نے غیر منجمد نہیں کیے۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سےکالعدم قرار دی گئی شخصیات پربینک اثاثوں سمیت دیگر پابندیاں جوں کی توں برقرار ہیں تاہم سکیورٹی کونسل کی پابندی کمیٹی نےان شخصیات کوبنیادی اخراجات کی چھوٹ دی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کمیٹی کی جانب سے یہ نرمی روز مرہ کے اخراجات کیلئے ہے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔