پاکستان کشمیری عوام کو انکی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں چھوڑے گا،گنڈا پور

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کو انکی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔