مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کی دہشتگردانہ کاروایاں،خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع کے کیری علاقے میں ایک 37 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے دعو ی کیا ہے کہ اس کے پاس سے تین گرنیڈ ملے ہیں۔ پلوامہ ضلع میں ایک ٹرک ڈرائیور منظور احمد بٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس سے ایک پستول ملا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے عمر نثار،تنویر احمد بٹ اور رمیض احمد لون کو گرفتار کر لیا ہے