آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا، مراد سعید
فارورڈ کہوٹہ:- وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا، ن لیگ نے کشمیری عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو ان کو یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی، یہ سارا ٹبر مفرور ہے، انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور آزاد کشمیر آ کر فوٹو شاپ پر بنائی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کا غریب سے صرف اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلوؤں سے ہے، عمران خان جیسا کشمیر کا مقدمہ کسی نے نہیں لڑا، فاروق حیدر نے مجھے دھمکی دی، میں ان کو للکارتا ہوں، آج حویلی میں ہوں کل آپ کے حلقے میں بھی آؤں گا، عوام نے آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کے حق میں کر دیا اور یہ بچے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ۔منگل کو آزاد کشمیر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ یہ لوگ وقت سے پہلے ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی کا رونا رو رہے ہیں، سن لو آپ کو آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے شکست ہوگی،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت ہے لیکن یہ پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں کہ دھاندلی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی بھڑکیں ماری تھیں لیکن جب الیکشن قریب آئے تو کہنا شروع کر دیا کہ دھاندلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے، حویلی کے نوجوانوں نے عامر نذیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی ہے، آزاد کشمیر کا الیکشن بھی آگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آیا، نون لیگ نے کشمیری عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو ان کو یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی، یہ سارا ٹبر مفرور ہے، انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور آزاد کشمیر آ کر فوٹو شاپ پر بنائی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کا غریب سے صرف اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلوؤں سے ہے، یہ لوگ کشمیر کی بھڑکیں مارتے ہیں، جس طرح عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا کسی اور نے نہیں لڑا،