مریم نواز کی کوٹلی جاتے ہوئے لیگی رہنمائوں کیساتھ سیلفی وائرل
مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آزاد جموں کشمیر میں کوٹلی جاتے ہوئے دیگر لیگی رہنمائوں کے ساتھ سیلفی شیئر کردی۔مریم نواز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی جانے والی سیلفی میں وہ خود ، ڈرائیونگ سیٹ پر شاہد خاقان عباسی اور پیچھے مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید موجود ہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئے نون لیگ کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔