ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے15ہزار191 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.55فیصد رہی جبکہ کورونا کے 152مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔