شمالی وزیرستان:پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی،4دہشتگردہلاک،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
پاک فوج کے دستوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔