پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی جارہی ہے:وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل
وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی جارہی ہے۔ وزیرخزانہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی تھی۔