9مئی واقعہ:شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد شاہ محمودقریشی اور اسدعمر کی ضمانت منظورکرلی۔