شیخوپورہ:تیزرفتار کار الٹ گئی ،بچی جاں بحق ،3افراد زخمی
شیخوپورہ موٹروے پر ہرن مینار کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے10 سالہ بچی جاں بحق اور3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا ، کار میں سوار افراد لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔