پاکستان میں نئے اسلامی سال کی شروعات کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے فلکیاتی پیرامیٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 جولائی پیر کے روز 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی جس کے بعد چاند اگلے روز 18 جولائی کو نظر آئے گا۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق29 ذی الحج (18 جولائی ) کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کےکئی شہروں میں اس روز بادل چھائے رہنے کا امکان ہے