برتن دھونے پر جھگڑا،بڑی نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا
گوجرانوالہ میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گوجرانوالہ کی چیمہ کالونی میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ ملزمہ نے چھوٹی بہن کوبے دردی سے قتل کیا، دونوں بہنوں میں گھرکے کام کاج پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔محلہ داروں کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں اکثر لڑتی تھی،اس دن بھی برتن دھونے پر جھگڑا ہوا تو بڑی بہن نے کچن میں چھری سے چھوٹی بہن پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 7 روز قبل پیش آیا۔ ملزمہ کو گرفتارا کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔