آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 276 روپے 46 پیسے بند پر بند ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔