وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم نے ایف بی آر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : وزیراعظم ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم وزیراعظم کی ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم (WeBOC) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے فوری طور پر 2 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت وزیراعظم کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ وزیراعظم کو طویل مدتی ڈیجیٹائزیشن حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا پاکستان کسٹمز کی تمام سروسز کی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹائزیشن تیزی سے جاری ہے : بریفنگ وزیراعظم کو ایف بی آر تاجر دوست موبائیل ایپلی کیشن کا پہلا مرحلے کی تکمیل پر بریفنگ ایف بی آر کی تاجر دوست موبائل ایپلی کیشن خود کار نظام پر مبنی جس میں گھر بیٹھے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن سے لے کر ٹیکس جمع کروانے تک کا تمام عمل کی سہولت دی گئی ہے : بریفنگ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے والے 49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے : بریفنگ وزیر اعظم کی ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت فلار ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں : وزیراعظم کی چئیر مین ایف بی آر کو ہدایت بریفنگ میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر احمد ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، چئیر مین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔