بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود ملک بھر میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔
پیپکو حکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی کل طلب سولہ ہزارپانچ سو جبکہ پیداوار گیارہ ہزار سات سو اسی میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے چارہزار پانچ سو ساٹھ ،تھرمل سے ایک ہزار تین سو چارجبکہ آئی پی پیز سے پانچ ہزار نوسوسولہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔دوسری جانب شارٹ فال چار ہزار سات سو بیس میگاواٹ ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، شہروں میں چودہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔P