شدید گرمی، لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے شکار اہلیان کراچی پر قدرت مہربان ہونے لگی، شہر میں شدید گرمی کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں جنوب مغرب سے پچیس سے پنتالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے تیز سمندری ہوائیں چلیں گی، جس سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا، جبکہ بوندا باندی کا بھی امکان ہے، موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اڑسٹھ فیصد رہا
محکمہ موسمیات نے بھی آج بوندا باندی کی پیش گوئی کردی،25سے45لومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندری ہوائیں چلیں گی
Jun 13, 2016 | 17:25