وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف کو جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی حکام نےرخصت کیا،،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ،،وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،،مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھا،،اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف نے مشرق وسطیٰ امن مشن کے پہلےمرحلے میں جدہ کے شاہی محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی،،اور قطر تنازع سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،،وزیراعظم نے سعودی عرب کی عوام کے یک جہتی کااظہار کیا، اور سعودی عرب کی یک جہتی اور خود مختاری کے لیے حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپو حمایت کااعادہ کیا،،وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھا،،کہ سعودی عرب کا پاکستانیوں کے دل میں خاص مقام ہے،،توقع ہے،،موجودہ صورت حال مسلم امہ کے بہترین مفاد میں حل ہوگی،،،، اس سے قبل سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالدبن فیصل بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش کا حصہ تھا،،