زائرین عمرہ کو ویزوں کے اجراء کا بحران شدت اختیار کر گیا
ایک طرف ماہ رمضان اختتام کی جانب گامزن ہے تو دوسری طرف عمرہ کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں ،جس نے زائرین کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ،،ذرائع کے مطابق اس وقت سعودی سفارت خانےمیں ایک لاکھ زائرین کی عمرہ درخواستیں موجود ہیں تاہم ویزہ سٹکرز نہ ہونے کے باعث پچاس ہزار سے زائد درخواستیں التوا میں ڈال دی گئی ہیں،،، کراچی قونصلیٹ کو تین روز انتظار کے بعد صرف ایک ہزار ویزہ سٹیکرز موصول ہوسکےہیں ،،، ویزے نہ لگنے کی وجہ سے مختلف ایئرلائنز کی کنفرم ٹکٹ ضائع ہوگئیں ،جبکہ زائرین کے سعودی عرب نہ پہنچنے پر مکہ مدینہ میں ہوٹلز کی بکنگ کرنے والے ایجنٹ بھی پریشانی کا شکار ہیں ،دوسری جانب سعودی سفارت خانہ زائرین کی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے اور اس حوالے سے سفارت خانے کے ویزا قونصلرکی جانب سے پریس بریفنگ کا بھی امکان ہے