حالیہ میچز میں مڈل آرڈر کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی،مکی آرتھر
کارڈف میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ٹیم بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائے، لڑکے پوری محنت سے کھیل رہے ہیں، تاہم مڈل آرڈر کی کارکردگی مایوس کن رہی اور حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کھل کر سامنے آگئی، ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے شعیب ملک اور سرفراز احمد کو اوپر کھلانے کی تجویزبھی زیر غور ہے، ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا، تاہم سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کھلاڑی کا اعتماد بحال ہوا ہے، مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور آگے وہی کھلاڑی ٹیم میں ہوگا جو پرفارمنس دے گا، ہیڈکوچ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد کاکول میں کھلاڑی فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گے