وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جے آئی ٹی طلب،شہباز شریف کی طلبی کے سمن ایوان وزیراعلیٰ کو موصول, ذرائع

پاناما ہنگامے میں ایک اور موڑ آ گیا, ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سترہ جون کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے طلبی کا سمن وزیراعلیٰ ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ کو حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ لانے کا بھی کہا گیا ہے۔۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو بھی طلب کر رکھا ہے۔۔ وزیراعظم کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔۔ جبکہ اس سے پہلے حسین نواز سے پانچ بار اور حسن نواز سے دو بار وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں تفتیش کے طویل سیشن ہو چکے ہیں۔۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔۔جس میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے۔۔جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ اداروں کے عدم تعاون اور تحقیقی عمل میں رکاوٹ کے باعث دو ماہ میں تفتیشی عمل مکمل نہیں ہو سکتا