ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، سندھ ، پنجاب ،کےپی کے اور بلوچستان میں پارہ بلند ہوگیا۔
ملک کےمختلف حصے سورج کی برستی آگ سے گرم ہو گئے، بیشتر علاقوں میں ٹمپریچرچالیس کراس کر گیا، اسلام آباد میں پارہ بیالیس، تربت میں پیتالیس، ڈیآئی خان میں چھیالیس، لاہور میں تینتالیس،ملتان اور فیصل آباد میں چوالیس تک پہنچ گیا۔۔
دوسری جانب اندون سندھ بھی سورج کی تیز دھوپ کی وجہ سے تندور بنے ہوئے ہیں، حیدر آباد میں پارہ اکتالیس اور سکھر میں اڑتالیس ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،جیکب آباد، بھکر،سبی، لاڑکانہ، دادو اور سکھرگرم ترین مقامات رہے۔