محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔ عیدالفطرپر کراچی میں موسم ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر اچھے موسم کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ آئندہ دو روز تک کراچی میں گرمی مزید کم ہوگی۔ ہوا میں نمی کا تناسب قدرے بہتر رہے گا۔ اورعید کے موقع پر مطلع ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن دوپہر کے اوقات میں عوام گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔