ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پرانے کارکنوں کے تحفظات سنیں گے۔ عمران خان
مدینہ منورہ میں گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایسے پرانے کارکن جو یہ سمجھتے ہیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ان سے انصاف نہیں ہوا۔ اس مسئلے پر ہم نظرثانی کریں گے۔ ایک یا دو دن میں ریویو کمیٹی اپنا کام شروع کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کے جائز تحفظات پر غور کریں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔ اس مقصد کا حصول تبھی ممکن ہے جب ہمیں اقتدار ملے۔ عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے ہم نے بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔