متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پنجاب کی کچھ نشستوں پر فیصلہ نہیں ہوسکا
متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی صدارت میں ہوا، ایم ایم اے پنجاب اور سندھ کے رہنماؤں نے پارلیمانی بورڈ کو سفارشات پیش کیں،اجلاس میں پنجاب اور سندھ کی نوے فیصد نشستوں پر اتفاق رائے ہوگیا،باقی نشستوں کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس آج پھر ہوگا، ایم ایم اے اعلامیہ کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا جائے گا،اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا،کہ پنجاب اور سندھ کی نوے فیصد قومی و صوبائی نشستوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،پنجاب کی چند نشستوں کے متعلق صوبائی پارلیمانی بورڈ سفارشات پیش کرے گا،سندھ کی قومی اور صوبائی نشستوں پر سو فیصد اتفاق کر لیا گیا ہے۔