پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی آج ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ایڈنبرا میں ہی کھیلا جائے گا، پہلے ٹی ٹونٹی میں بازی مارنے کے بعد مہمان سائیڈ کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، پہلے میچ میں کامیابی کے بعد شاہین دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی فتح کےلئے پرعزم ہیں، ایڈنبرا میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس نے سکاٹ لینڈ کو کھیل کے تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا تھا۔
گزشتہ کافی عرصہ سے آؤٹ فارم قومی کرکٹ ٹیم کپتان کی فارم بھی دوبارہ پٹڑی پر چڑھ گئی اور نواسی رنز بنا کر سرفراز احمد نے ایک بار پھر ناقدین کے منہ بند کردیئے، پہلے ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد کیرئیر بیسٹ نواسی رنز کی اننگز کھیلی، باؤلنگ کے شعبے میں حسن علی اور شاداب خان نے بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا،آج ہونے والا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا،میچ میں کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس سیریز دوصفر سے جیت جائیں گے۔