سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی کل لندن روانگی متوقع
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز لندن میں بیگم کلثوم نواز کیساتھ عید منائیں گے، ماہ نور صفدر بھی اپنی والدہ مریم نواز اور نانا نوازشریف کے ہمراہ ہونگی، لندن میں نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں سے مشورہ بھی کریں گے،نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی اپنی اہلیہ زینب سلمان کے ہمراہ لندن جائیں گے، سلمان شہبازکل صبح گیارہ بجے پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوں گے،شریف خاندان کل علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوگا، دوسری جانب نیب نے وزارت داخلہ سے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کر رکھی ہے۔