خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار،ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص
خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا،نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں،س میں 87 ارب 50کروڑ روپے کی غیرملکی امداد اور قرضہ بھی شامل ہے، جبکہ صوبائی حکومت اے ڈی پی کیلئے 50 ارب روپے کا قرض بھی لے گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 36 ارب 50 کروڑ روپے مقامی حکومتوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 90 فیصد جاری جبکہ 10فیصد نئی اسکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔