پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جمعہ کو دوبارہ شروع ہوں گے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جمعہ کو دوبارہ شروع ہوں گے ، قومی اسمبلی میں 25جون کو بجٹ پر بحث سمیٹی جائے گی ۔دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاسوں کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مزید شدید احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے ، حکومت کو سخت دبائو میں لایاجائے گا۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو آسانی سے بجٹ منظور کرنے کا موقع فراہم نہیں کیاجائے گا، دونوں ایوانوں کے اجلاس آج جمعہ کی صبح ساڑھے 10بجے شروع ہونگے ۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ان اجلاسوںمیں وفاقی بجٹ2019-20 پر عام بحث کا آغاز ہوگا، دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز بحث کا آغاز کریںگے۔بجٹ اجلاسوں میں اپوزیشن کی طرف سے دیگر معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جس کی منظوری متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس میں باضابطہ طورپر دیدی گئی ہے 24جون کو ایوان میں عام بحث کا سلسلہ مکمل ہوجائے گا اور25جون کو متعلقہ وزیراس بحث کو سمیٹیں گے۔