سپریم کورٹ کا شوگر مل مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو کل تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے چینی کے مل مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کل تک ادا کردیں۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے مل مالکان کو ہدایت کی کہ ان رقوم کے چیک شوگر کین کمشنر کی بجائے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کئے جائیں۔جسٹس عظمت سعید نے خبردار کیا کہ اگر شوگرمل مالکان کے چیک بائونس ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔