شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی آج 8 ویں برسی منائی جارہی ہے
شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ اٹھارہ جولائی انیس سوستائیس کوبھارت میں پیدا ہوئے۔انیس سوستاون میں انہیں ریڈیوپاکستان پرنغمہ سرائی کاموقع ملا۔ انہوں نے ٹھمہری گلوکار کے طورپراپنے کیریئرکی ابتداء کی۔فن موسیقی کے شعبے میں گرانقدرخدمات پرحکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز ،تمغہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اورہلال امتیاز سمیت کئی اعزازات دیئے۔انہوں نے اپنے موسیقی کے کیریئرمیں تین سوسے زائدفلموں کے لئے نغمات گائے۔مہدی حسن دوہزاربارہ میں آج کے دن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔