چینی کا نرخ70روپے فی کلو مقرر 82سے 85روپے میں فروخت
لاہورسمیت مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ریٹ 82 روپے سے کم کر کے 70روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے ،ڈی جی انڈسٹری کی طرف سے قیمتوں کو کم کرنے کے احکامات ملے ، تاہم شہر میں چینی 82 روپے سے 85 روپے فی کلو بیچی جا تی رہی، انارکلی میں موجود سٹور مالک نے کہا منڈی سے 100 کلو چینی کا تھیلا 7900روپے میں ملتا ہے ، تین روپے منافع سے چینی فروخت کرتے ہیں، نوٹیفکیشن ابھی تک موصول نہیں ہوا ،نوٹیفکیشن ملنے پر 70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے ، شہریوں نے قیمت کم کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ سے نئی قیمت پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔