غیر ملکی خاتون کے ذریعے پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت پر گھٹیا حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری کامران گھمن
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر ارکان کا ایک اہم اجلاس سابق کوارڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئیر ارکان قاضی عامر لطیف ،صوفی سرفراز، راناسعود، رضا ملک۔اجمل خان ۔چودھری فیاض ارشد، اصغر صغیر، ملک لطیف اعوان، ماسٹر مظفر ،چودھری افضال اور کئی دیگر ارکان نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکمران ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہی کے دہانے پہ لے گئے ہیں ملک تاریخ کے انتہائی بدترین معاشی بحران سے دوچار ہوچکا ہے سلیکٹڈ حکمران چینی اور آٹا مافیا کو بچانے کے لیے جعلی فرانزک رپورٹ بنوا کر اصلی چوروں کو بچا رہی ہے اور انکو محفوظ راستہ مہیا کرکے بھگا رہی ہے اور سب ے پہلے جہانگیر ترین کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کامران یوسف گھمن نے کہا کہ ادارے ایک غیر ملکی خاتون کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت پر انتہائی گٹیا الزامات کےذریعے ان کی کردار کشی کروا رہی ہے پہلے اس عورت نے عالم اسلام کی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو جن کو پوری دنیا انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کے متعلق غلیظ زبان استعمال کی آس کے بعد پارٹی کی دیگر خواتین رہنماؤں کے متعلق بھی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے غلط اور گھٹیا زبان استعمال کی ۔جب عوام نے کوئی توجہ نہیں دی تو اس بازاری عورت نے پارٹی کی سینئیر قیادت پر بازاری الزامات لگانے شروع کردیئے ۔کامران یوسف گھمن نےمزید کہا کہ اوورسیز پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل بلیم گیم کھیلنے سے باز آجائیں اس سےملک پہ اچھے اثرات نہیں پڑیں گے بلک نقصان ہوگا ۔انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک کے حالات کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان کن ہیں ان کی نا اہلی کی وجہ سے وباء ان کے قابو سے باہر ہوچکی ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں جبکہ ملک میں پٹرول کا بحران بھی شکل اعظم کی نااہلی کی وجہ سے شدت اختیار کرچکا ہے اوپر سے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام پر نازل کیا گیا ہے جس میں عوام کیلیے کوئی ریلیف نہیں دی گئی بلکہ عوام سے جینے کا حق بھی چھینے کی کوشش کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ 68 سال میں پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں شرح نمو منفی پہ گئی ہے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر دعا کی گئی کہ اللہ تبارک و تعالی ملک پاکستان کو کورونا کی وباء اور نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے کیونکہ جب سے یہ نااہل ٹولہ ملک پہ مسلط کیا گیا ہے مسلسل عذاب نازل ہو رہے ہیں۔